• news

نواز شریف سے ملاقات، حکمران غریب پر رحم کریں: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے کہا کہ حکمران غریب پر رحیم کریں اور اپنے محلوں سے نکل کر عوام میں جاکر دیکھیں وہ کیسے سسک رہے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی کوٹ لکھپت جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی۔ نواز شریف نے کارکنوں کو محبت بھرا سلام بھیجا ہے اور مہنگائی اور عوام کی بڑھتی ہوئی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ داتا دربار کے باہر ہونے والے دھماکے کے شہداء کیلئے دل بہت دکھی ہے۔ اللہ پاکستان پر رحم فرمائے۔عوامی حکومتیں عوام کے خواہشات پر چلتی ہیں دھاندلی سے آنے والی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں پاکستان سے متعلق 9 ماہ سے ایک بھی اچھی خبر نہیں آئی۔

ای پیپر-دی نیشن