• news

لاہور دھماکہ: سی سی پی او لاہور کی جرأت کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک وارڈن آصف سے ملاقات، 25 ہزار روپے نقد، سرٹیفکیٹ دیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے داتا دربار حملے میں جراتمندی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک وارڈن سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں لاہور پولیس کی طرف سے 25 ہزار روپے نقد انعام اور کلاس ون تعریفی سرٹیفکیٹ (سی سی ون) دیا۔ 8 مئی کو داتا دربار کے باہر خود کش حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں بھی وارڈن آصف صدیق جائے وقوعہ پر ڈٹے رہے اور گھبرانے کی بجائے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ سی سی پی او کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز نے بھی وارڈن کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن