کابل: طالبان کے امریکی این جی او کے دفتر پر حملے میں ہلاکتیں 9 ہوگئیں
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک)افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز طالبان کی جانب سے ایک امریکی این جی او کے دفتر پر کیے جانے والے خودکش حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر9 ہوگئی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے بقول ہلاک ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار، ایک محافظ اور تین عام شہری شامل ہیں۔ امریکی امدادی فنڈ ’یو ایس ایڈ‘ کے ساتھ منسلک این جی او کاؤنٹر پارٹ انٹرنیشنل کے دفتر پر ہونے والے اس حملے میں 20 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ رحیمی کے بقول طالبان کا یہ حملہ چھ گھنٹوں تک جاری رہا۔