• news

ٹی ٹونٹی ڈیف کرکٹ لیگ کی تیاریاں شروع کر دیں :سلمان ظہیر

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلمان ظہیر نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ڈیف کرکٹ لیگ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ رمضان المبارک کے فوری بعد ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا جائیگا ‘ ڈسٹرکٹ ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ ٹی ٹونٹی ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جانا تھا تاہم بعض ڈسٹرکٹس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو تبدیل کیا جائے جس پر ان کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے اسے لیگ ٹورنامنٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سلمان ظہیر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے گروپس اور میچز کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن