• news

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے میچ 8 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ۔ پاکستان ویمنز ٹیم147 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ ناہیدہ خان 37 رنز اورکپتان بسمعہ معروف32 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔سدرہ امین پچیس ‘جویریہ خان بیس ‘ندا ڈار دو ‘عالیہ ریاض سترہ ‘عمائمہ سہیل پانچ ‘ثنا ء میر صفر ‘سدرہ نواز صفر ‘فاطمہ ثناء ایک رن بناکر آئوٹ ہوئیں۔ مساباتا کلاس نے کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ ویمنز نے ہدف دو وکٹوں پورا کرلیا ۔ وولورڈٹ چوہتر رنز پر ناقابل شکست رہیں ۔ ثنا ء میر اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ مساباتا کلاس کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ تیسرا میچ12 مئی کو کھیلا جائیگا۔ پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی، دوسرا 18 مئی، تیسرا 19 مئی، چوتھا 22 مئی اور پانچواں میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کی کپتان بسمہ معروف ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ثنا میر، ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ رؤف، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرح سندھو، ندا ڈار، اومیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین، جویریہ ودود اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن