• news

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے 50 سال تک زیرسماعت مقدمہ تین ماہ میں نمٹا دیا

مظفرآباد(صباح نیوز) آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ، 50 سال تک زیرسماعت مقدمہ تین ماہ میں نمٹا دیا ، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی مختلف عدالتوں میں بچاس سال تک زیر سماعت رہنے والے ایک دیوانی مقدمہ کو عدالت العظمیٰ نے نمٹا تے ہوئے حاجی مظفر کی اپیل خارج کر دی ، متذکزہ فیصلہ میں حاجی مظفر نے خوشحال حسین اور یوسف خان نامی شہریوں کی اراضی پر قبضہ کر کے فروخت کر دیا تھا جس پر مختلف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت رہے اور حتمی اپیل آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے جج جسٹس راجہ سعید اکرم بعد سماعت خارج کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن