• news

عمران صاحب!قوم پر مشکل وقت آپ کی وجہ سے ہی آیا:مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب قوم اور ملک پر مشکل وقت تو آپ جیسے نالائق اور نااہل حکمران کی وجہ سے آیا ہے، پھر وہی جھوٹ، سفید جھوٹ اور بچوں کو لارے، عوام کو بتاتے کہ ’’آئی ایم ایف‘‘ نے ’’آئی ایم ایف‘‘ کے ساتھ کیا معاہدہ طے کیا ہے؟ وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں سابق وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کہ صرف 9 ماہ میں آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مہنگائی تین گنا اور ملکی ترقی کی شرح آدھی ہو چکی ہے۔ 9 ماہ پہلے ملک میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی جو آپ کی نالائقی نے 10 فیصد پر پہنچا دی ہے۔ صرف 9 ماہ پہلے ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی جو 9سال میں بلند ترین تھی لیکن آپ کی نااہلی نے صرف 9 ماہ میں ترقی کی شرح 2.5 فیصد کر دی ہے جو 9 سال میں کم ترین ہے۔ عمران صاحب کی نالائقی کی وجہ سے آئی ایم ایف جانا پڑ رہا ہے اور عوام دشمن شرائط مانی جا رہی ہیں۔ عمران صاحب لوگوں کے پاس روٹی ہو گی تو صحت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن