• news

عید کے بعد عمران کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی: منظور وسان کی پیش گوئی

کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشین گوئی کی ہے کہ عید کے بعد عمران خان کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی،عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑکر بھاگ جائیں گے،عمران خان کے ذریعے ملک کو توڑنے کی سازش کی جاسکتی ہے،سندھ میں گورنر سے بیانات دلانا ملک کو توڑنے کی سازش ہے،ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف مل جائے،آئندہ نوازشریف الیکشن نہیں لڑیں گے ،ان کی جگہ مریم نوازالیکشن میں حصہ لیں گی۔جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقامے کی وجہ سے کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی اور میں الیکشن بھی نہ لڑسکا،اقامہ 2012میں لیا 2013میں فارم میں بھرا، چھپایا نہیں 2015میں ختم کروایا،ہمارا فیصلہ عدالت کے ہاتھ میں ہے،اگر الزام لگایا گیا ہے تو نکال لیں پیسے،احتساب سے نہیں ڈرتے،ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف مل جائے،آئندہ نوازشریف الیکشن نہیں لڑیں گے، ان کی جگہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن