• news

گورنر نے نامناسب بات کی: وزیراعلیٰ سندھ، عہدہ چھوڑنے دیں: سعید غنی

کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر صاحب نے نامناسب بات کی ہے جو انہیں نہیں کرنی چاہیے تھی، باقی وہ اپنی بات کے خود جواب دہ ہیں،ہماری کابینہ مکمل نہیں ہے جب مکمل ہو گی تو اس میں ردوبدل بھی ہو سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ان خیالات کا ظہار انڈس اسپتال پیڈیاٹرک کمپلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے وہاں تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا۔وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ گورنر کا نامناسب بیان جاری کرنا اور سندھ کی تقسیم کی بات کرنا نامناسب ہے اور انکو اپنا عہدہ چھوڑنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن