دیرپا امن مشنز کیساتھ سیاسی مذاکرات کا عمل بھی شروع ہونا چاہئے: ملیحہ لودھی
اسلام آباد (صباح نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دیرپا امن کیلئے امن مشنزکے ساتھ سیاسی مذاکرات کا عمل بھی شروع ہونا چاہیے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشنز میں پاکستان کا کردار ہماری امن کوششوں کا ثبوت ہے۔ پاکستان چھ دہائیوں سے اقوام متحدہ امن مشن میں شریک ہے اورپاکستان اقوام متحدہ امن مشن کا بڑا شراکت دار ہے۔ پاکستان نے امن مشن میں شریک غیرملکی دستوں کو تربیت کی پیشکش کی۔ پاکستان بھارت سرحد پراقوام متحدہ امن مبصرین غیرمستحکم اورخراب ماحول میں کام کررہے ہیں ، پاکستان نے مرکزبرائے عالمی امن واستحکام قائم کرکے تربیتی سرگرمیوں کو ادارہ جاتی شکل دے دی اوردیرپا امن و استحکام کیلئے امن مشنز کے ساتھ ساتھ سیاسی مذاکرات کا عمل بھی شروع کیا جانا چاہیے۔