• news

صومالیہ: داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے‘ 17 دہشتگرد ہلاک

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی فوج نے صومالیہ کے پہاڑی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے جس میں 17دہشت گرد مارے گئے۔امریکی فوج کی افریقی کمان کی ایک پریس ریلیز کے مطابق فضائی حملوں میں 17 دہشت گرد مارے گئے۔ ان حملوں میں کسی بھی شہری کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔یہ حملے عدن کی خلیج کے نزدیک شمالی صومالیہ کے گولس پہاڑی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ۔یہ فضائی حملے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن