• news

مشن کرکٹ ورلڈ کپ ‘ قومی سلیکشن کمیٹی آئندہ ہفتے سر جوڑ کر بیٹھے گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) مشن ورلڈکپ 2019 کیلئے قومی سکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی آئندہ ہفتے سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ اجلاس میں محمد حفیظ، محمد حسنین ، محمد عامر ، آصف علی، جنید خان اور شاداب خان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سلیکشن کمیٹی محمد حفیظ اور شاداب خان کی فٹنس رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محمد حسنین کی میچ فٹنس پر ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کو چند تحفظات ہیں جبکہ محمد حفیظ اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ پروفیسرنے اب تک مکمل طور پر بیٹنگ کا آغاز نہیں کیا جبکہ باولنگ میں بھی محض دو سے تین اوورز ہی کر پارہے ہیں۔ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ محمد حفیظ چوتھے ون ڈے تک میچ فٹ ہو جائیں گے جبکہ دوسری طرف قومی ٹیم انتظامیہ شعیب ملک کی میچ فٹنس کے حوالے سے بھی تحفظات کا شکار ہے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی ابتدائی طور پر آصف علی ، محمد حسنین ، جنید خان اور محمد عامر کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد چوتھے ون ڈے کے بعد دو کھلاڑیوں کی واپسی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن