عوام کو گمراہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر جعلی تھریٹ پھیلائی جارہی ہے، آئی ایس پی آٰر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر نے پبلک سروس میسیج میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں جعلی تھریٹ الرٹس پھیلائی جا رہی ہیں یہ جعلی تھریٹ الرٹس آئی ایس پی آر کا حوالہ دیکر پھیلائی جا رہی ہیں آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی تھریٹ الرٹس جاری نہیں کی گئیں۔ ایسا پروپیگنڈہ قیاس آرائی، کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ ایسی جعلی خبریں نہ پھیلائیں شہری آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ سے خبر کی تصدیق کریں۔