• news

اشتعال انگیز تقریر‘ میڈیا ہاؤسز حملہ مقدمہ کی سماعت 25 مئی تک ملتوی

کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاوسز پر حملے کے مقدمہ کی سماعت 25مئی تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو ایم کیوایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید جمیل اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ میڈیا ہاوسز پر حملہ کرنے والے ایم کیوایم کارکنوں کی شناخت پریڈ کرنے والے مجسٹریٹ کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل کی گئی جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم اشرف نور کو عدالت میں پیش کیا جائے ، سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بائیس اگست میڈیا ہاوسز پر حملہ کیس میں اگلی تاریخ پچیس مئی ملی ہے ،شناخت پریڈ کا عمل آج کی سماعت میں ہوا ہے، اس مقدمے میں بھی ہم باعزت بری ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن