• news

ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے 6 سالہ سپیشل بچے کی جج بننے کی خواہش پوری کر دی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) چھ سالہ ذہنی معذور بچے کے جج بننے کی خواہش پوری کر دی گئی ۔کمرہ عدالت میں وکیل نے اپنے ایک کیس میں بچے کو جج صاحب کہہ کر پکارا۔ ایڈیشنل سیشن جج فرقان احمد نے سپیشل بچے کو اپنی کرسی پر بیٹھا دیا۔ چھ سالہ بچہ احمد اپنے والد کے ساتھ کورٹ روم کو دیکھنے کے لیے لاہور سیشن کورٹ آیا ایڈیشنل سیشن جج فرقان احمد نے بچے کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اسے اپنی کرسی پر بیٹھا دیا اور اسکے سامنے کیس کی سماعت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن