• news

قبائلی اضلاع کی نشستیں ، آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں کل(پیر کو) قبائلی اضلاع کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کے آئینی ترمیمی بل کی دو تہائی اکثریت سے منظوری متوقع ہے ۔نشستوں میں اضافہ آئندہ مردم شماری تک مؤثر رہے گا۔ترمیم نافذ ہونے پر خیبرپی کے کی قومی اسمبلی کی عام نشستیں بھی بڑھ جائیں گی جبکہ موجودہ نشستیں مردم شماری کی بنیاد پر رکھی گئی ہیں۔ ترمیم کی صدارتی توثیق پر آئین میں قومی اسمبلی نشستیں جو فاٹا انضمام سے 336 ہوگئی ہیں بڑھ جائیں گی ۔ قائمہ کمیٹی نے قبائلی اضلاع کی قومی اسمبلی کی 9 جب کہ صوبائی اسمبلی میں 20نشستوں کے اضافے کی تجویز دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن