• news

افغانستان میں پاکستانی سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

کابل (نیٹ نیوز) پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ پاکستانی سرحد کے قریب افغان حدود میں لمن کے علاقے میں واقع ایک مکان پر ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا ڈرون حملے میں مارے جانے والوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے اور اس گروپ کا سنگری بھی ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن