• news

معتمرین کی حفاظت کیلئے الیکٹرانک فالو اپ سسٹم رائج ،مکہ کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر قائم

مکہ مکرمہ(این این آئی)عمرہ سیزن کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کی نگرانی کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں قائم ٹی وی مانیٹرنگ روم انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹی وی مانیڑنگ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے عمرہ کے موقع پر روزمرہ پیش آنے والے واقعات کی نگرانی، گاڑیوں کی آمدورفت کو ریمورٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعے کنٹرول اور ہدایات کے ذریعے ٹریفک کے ھجوم کو کم کرنے میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔سعودی حکومت کی طرف سے پورے مکہ مکرمہ میں معتمرین کی حفاظت کے لیے الیکٹرانک فالو اپ سسٹم رائج کیا گیا ہے۔عمرہ سیکیورٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں قائم ٹی وی مانیرنگ سیل سے چپے چپے پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کوئی بھی مقام اور منظر کیمرے کی آنکھ سے اوجھل نہیں۔کرنل طارق الغبان نے بتایا کہ ہمارا کام تمام کمانڈ اینڈ کنڑول مراکز کے درمیان کوارڈی نیشن ہے جس کے تحت ہم رش کے اوقات میں اسے کنٹرول کرنے سے متعلق ہدایات دیتے ہیں۔اور رش کے اوقات اور مقامات سے متعلق اپنے فیلڈ افسران وعملے کو پیشگی ہدایات جاری کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مکہ معظمہ کے داخلی راستوں اور وسطی علاقے میں مختلف مقامات پر 2500 کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن سے ٹریفک اور لوگوں کے ھجوم پر نظر رکھی جاتی ہے۔ ان کیمروں کی مدد سے بسوں کی روانی اور زائرین کی مسجد حرام پرسکون نقل وحرکت یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات فراہم کی جاتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن