کیمپ جیل میں 2 حوالاتی دم توڑ گئے
لاہور (سٹاف رپورٹر) کیمپ جیل کے 2حوالاتی بیماری کی وجہ سے دم توڑ گئے متوفی افراد کے پوسٹمارٹم کے لئے لاشیں مردہ خانے بھیجوا دی گئیں معلوم ہو اہے کہ گیلوری گرائونڈ کا رہائشی محمد احمد منشیات کے مقدمہ میں جیل میں قید تھااس کی طعبیت خراب ہونے پر اسے غلاب دیوی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ چند روز زر علاج رہینے کے بعد دم توڑ گیا جبکہ منشیات کے ایک دوسرے کیس میں ملوث یاسر علی کو بیماری کے باعث جیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند روز تک زیر علاج رہینے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا دونوں متوفیوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی گئیں ہیں۔