• news

امریکہ نے وینزویلا کے ساتھ منسلک 2 شپنگ کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی وزارت خزانہ نے کہا کہ اس نے وینزویلا کے تیل کے کاروبار کے شعبے میں کام کرنے والی دو شپنگ کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ وینزویلا کے دفاع اور سکیورٹی شعبوں میں کام کرنے والے افراد پر بھی پابندی لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن پر پابندی لگائی گئی ہیں ان میں دو شپنگ کمپنیوں اور ان کے تحت رجسٹرڈ دو جہاز ہیں جو وینزویلا سے کیوبا تک تیل پہنچاتے ہیں۔امریکی وزیر خزانہ سٹیون منچن نے کہا ہے کہ اگر فوجی تعاون کے بدلے میں کیوبا وینزویلا سے تیل حاصل کرنا جاری رکھتا ہے تو امریکہ مزید کارروائی کرے گا۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے موجودہ صدر نکولس مادرو کی حمایت جاری رکھنے پر وینزویلا کے فوجی اور انٹیلی جنس سروسز کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن