• news

سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک کی تیاری کیلئے انقرہ میں مذاکرات

اسلام آباد( سپیشل رپورٹ) پاک ترک سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک کی تیاری کیلئے پاکستان اور ترکی کے سینئر حکام کے مذاکرات انقرہ میں گزشتہ روز منعقد ہوئے۔ انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں میں تجارت اور معاشی تعاون کو وسعت دینا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ترکی کے صدر طیب اردگان کے درمیان اس سال چار جنوری کو انقرہ میں ملاقات میں طے ہوا تھا کہ پاکستان اور ترکی دونوں کو سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک تشکیل دینا چاہے۔ پاکستان کے ماہرین کے وفد کی قیادت سیکرٹری اکنامک افیررز ڈویژن نور احمد نے کی۔ توقع ہے کہ اگلے ماہ پاک ترک سٹرٹیجک کونسل کے اجلاس میں پاک ترک سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک کی منظوری دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن