• news

گوجرانوالہ: سی آئی اے پولیس کارروائی، 49 کلو چرس و افیون برآمد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سی آئی اے پو لیس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پل نہر فیروز والا اور کچا ایمن آباد روڈ پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کی40کلو گرام چرس اور 09 کلو گرام افیون برآمد کر لی ، ملزمان کے زیر استعمال دو کاریں ، تین موبائل فونز اور 6500روپے بھی پولیس نے قبضہ میں لے لئے ،گرفتار ملزمان کا تعلق علاقہ غیر سے ہے اور وہ عرصہ دراز سے منشیات سمگلنگ کے دھندہ میں ملوث ہیں ،کارروائی سی پی او کی زیر ہدایت خفیہ اداروں کے تعاون سے کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے انکشاف پر مقامی ڈرگ ڈیلروں کے خلاف بھی بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، گرفتار ملزمان میں بسنت سکنہ مینگورہ سوات ، ریاض سکنہ حسن ابدال اٹک ، اور حسن زیب سکنہ صوابی شامل ہیں۔پولیس ٹیموں نے خفیہ اداروں کے تعاون سے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں کارروائی عمل میں لائی اور ملزمان کو پشاور سے گوجرانوالہ چرس اور افیون سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا ،ملزمان کارنمبریLEC-18/9648Aسوزوکی اور ٹیو ٹا کرولا نمبر ی VE-632اسلام آباد ،کے خفیہ خانوں میں چرس اور افیون کو چھپا کر گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کر رہے تھے ۔ ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمات کے اندراج کے بعد تفتیش عمل میں لائی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن