• news

مقبوضہ کشمیر کے نوجوان سر پر کفن باندھ کر میدان میں نکلے ہیں، سردار مسعود خان

مظفرآباد ( صباح نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جس تحریک کا ہر اول دستہ نوجوان ہو، قوم اُن کی پشت پر ہو اور دانشور فکری رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہوں اُ س تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت ختم یا کمزور نہیں کر سکتی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان سر پر کفن باندھ کر میدان میں نکلے ہیں ۔ا ٓزاد کشمیر کے نوجوانوں کا بھی فرض ہے کہ وہ مقبوضہ کمشیر کے نوجوانوں کی تقلید کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے اپنا فریضہ ادا کریں۔ ایوان صدر مظفرآباد میں خواتین اور نوجوانوں کے مختلف وفود اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی اور حق خود ارادیت کی تحریک ایک فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے اور کشمیر کے غیور اور بہادر عوام’’ اب یا کبھی نہیں‘‘ کے جذبے اور عزم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں جس کی کامیابی یقینی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئرز ، ڈاکٹرز اور پی ایچ ڈی سکالر ز کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام خاص طور پر نوجوانوں نے اپنا مستقبل تحریک آزادی کی کامیابی سے وابستہ کر دیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن