• news

سندھ حکومت کا 42 روٹس پر ایک ہزار بسیں چلانے کا اعلان

کراچی (صباح نیوز) سندھ حکومت نے شہر قائد کراچی میں ایک بار پھر 1ہزار بسیں چلانے کا اعلان کردیا ۔سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاہے کہ سندھ حکومت کراچی شہرکے 42روٹس پر لگ بھگ 1000بسیں چلائیں گے۔ انہوں نے کراچی کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 200بسیں ایک ماہ کے اندر سڑکوں پر ہونگی ۔ اویس قادر شاہ نے کہا کہ کراچی کے ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر نہیں ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی طرف سے منصوبہ بندی کی گئی لیکن ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو شہر کے 42روٹس پر ایک ہزار بسیں چلائے گی۔ کراچی سے ابتدا کی ہے اس منصوبے کا دائرہ کار پورے سندھ تک پھیلائیں گے۔اویس قادر شاہ نے کہا کہ اس حوالے سے سب کو اعتماد میں لیا ہے ،یہ منصوبہ کسی کو ہٹ نہیں کرے گاسی این جی بند بھی ہوگی تو یہ سروس بند نہیں ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن