مہمند ڈیم تعمیر کرنے کیلئے 40 فیصد پاکستانی 60 غیر ملکی ایکسپرٹس شامل‘ چیئر مین واپڈا
اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر میں 40 فیصد پاکستانی جبکہ 60 فیصد غیر ملکی ایکسپرٹس کو شامل کیا گیا ہے۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے 40 فیصد پاکستانی انجینئرز رکھے گئے ہیں جبکہ 60 فیصد غیر ملکی ایکسپرٹس رکھے ہیں، اضافی غیر ملکی ایکسپرٹس بلانے سے ڈیم کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا۔ پراجیکٹ میں اہم عہدے پاکستانیوں کے پاس ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر میں شفافیت کو برقرار رکھا گیا ہے، امریکن کمپنی بھی ڈیم کی تعمیر میں شامل ہورہی ہے لیکن پراجیکٹ میں لیڈ کمپنی نیسپاک ہے۔