• news

با اختیار بلدیاتی نظام مستحکم معیشت کی ضمانت ہے: مصطفی کمال

کراچی(نوائے وقت رپورٹ)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ مضبوط اور با اختیار بلدیاتی نظام مضبوط و مستحکم معیشت کی ضمانت ہے۔ ہم فیصلے لینے میں جتنی تاخیر کریں گے اتنی دیر سے سنبھلیں گے اور ہماری مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ملک کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ بڑے شہروں کو صوبوں میں رہتے ہوئے انتظامی و معاشی خودمختاری دے کر ٹیکس وصولی بڑھائی جا سکتی ہے، صرف کراچی ہی اکیلا آٹھ ہزار ارب ٹیکس دیگا۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفی کمال نے پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے، ایسا لگ رہا کہ حکومت نے غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی ٹھان لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن