• news

پشاور پولیس لائن میں کرپٹ انسپکٹر نے ڈی ایس پی کی درگت بنا ڈالی

پشاور (آن لائن )پولیس لائن پشاور میں بدنام زمانہ پولیس افسر نے اپنے سے سینیئر پولیس افسر کی پٹائی کر دی۔ سی سی پی او نے معاملہ رفع دفع کر دیا مگر سینیئر پولیس افسر کا معاف کرنے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس میں جعلی پولیس مقابلے، بدمعاشی اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ انسپکٹر عباد وزیر نے گزشتہ روز پولیس لائن پشاور میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اعجاز خان پر سینیئر پولیس افسروں کے سامنے لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی۔ معاملہ جب سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کے پاس پہنچا تو انہوں نے وقتی طور پر رفع دفع کر دیا مگر مار کھانے والے بے چارے ڈی ایس پی کی بے عزتی پر کسی نے محکمانہ ایکشن نہیں لیا۔ پولیس کے حلقوں نے اعلی پولیس حکام کو تجویز دی ہے کہ عباد وزیر جیسے بدتمیز اور کرپٹ پولیس افسر کو نوکری سے ہٹایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن