’’ماؤں کے قدموں تلے جنت ‘‘ بلاول نے والدہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ماؤں کو عالمی دن مبارک ہو ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز 12 مئی کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنی والدہ بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے سب مائوں کو عالمی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔