چیف جسٹس آج روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ(آج) پیر کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ روس میں ایک ہفتہ قیام کریں گے،آصف سعید کھوسہ کی عدم موجودگی میں جسٹس گلزار احمد قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے،جسٹس عظمت سعید جسٹس گلزار احمد سے قائم مقام عہدے کا حلف لیں گے۔جسٹس گلزار پیر کی صبح قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔