• news

امریکہ نے افغانستان، پاکستان کیلئے مختص ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا فنڈ میکسیکو سرحد پر لگا دیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ)امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کا فنڈ میکسیکو امریکہ سرحد کی تعمیر کے لیے دے دیا۔ امریکہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع پیٹرک شنہان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’ہم نے ایک سو 20 میل طویل سرحد پر باڑ لگانے کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر مختص کر دیئے۔‘ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو مختص فنڈ اور مختلف ’کانٹریکٹ‘ میں کمی سے اتنا فنڈ جمع کیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کے اکاؤنٹ سے 60 کروڑ ڈالر کم کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے لیے مختص فنڈ میں سے نامعلوم رقم نکال لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے حملوں کے باوجود امریکہ نے اس کا فنڈ روک دیا۔ پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ مختص رقم کی واپسی سے حاصل ہونے والی رقم کو میکسیکو امریکہ سرحد پر ایک سو 20 میل طویل سرحد پر باڑ لگانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات نہ صرف سست روی کا شکار ہوگئے ہیں بلکہ یہ عوام اور سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں میں کمی لانے میں بھی ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن