البانیہ: مظاہروں میں شدت‘ وزیراعظم ہائوس پر دھاوا‘ پٹرول بموں سے حملے
البانیہ (نیٹ نیوز) البانیہ میں مبینہ فراڈ الیکشن اور کرپشن کے خلاف جاری مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلقانی ریاست البانیہ میں مبینہ فراڈ الیکشن اور کرپشن کے خلاف تین مہینوں سے جاری مظاہروں میں شدت آگئی۔ البانیہ میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنوں کا وزیراعظم ہائوس کا گھیراؤ اوراس پر دھاوا بول دیا اور عمارت پر پٹرول بم پھینکے۔ پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکے رکھا‘ تاہم اس دوران پٹرول بموں اور کریکر دھماکوں سے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔