امریکا وہ کام نہ کرے جس سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے، شمالی کوریا کا انتباہ
پیانگ یانگ(صباح نیوز) شمالی کوریا نے انتباہ کیا ہے کہ امریکا وہ کام نہ کرے جس سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے ۔ شمالی کوریا نے اپنے بحری جہاز کے زیر حراست ہونیکے معاملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے امریکا پر واضح کیا ہے کہ وہ کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے جس سے عالمی امن خطرے میں پڑ جائے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو ناقابل تلافی نقصان نہیں پہنچنا چاہئے ۔دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف کے حکام نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انڈونیشیا حکام کی تحویل میں بحری جہاز کی مرمت اور تکنیکی ساز و سامان کی خریداری کیلئے ادائیگی امریکی بینک سے اور امریکی کرنسی میں کی گئی اور ایسا غلطی سے ہوا۔