شام: جنگجوؤں کے راکٹ حملے ،بچوں سمیت 6 شہری جاں بحق
دمشق(نیوز ڈیسک)شامی حکومت کے زیر تسلط شمال مغربی علاقے سقیلیبیہ میں جنگجوؤں کی جانب سے راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 6 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق عیسائی اکثریتی علاقے میں بچے عبادت گاہ کے قریب کھیل رہے تھے کہ راکٹ فائر کیے گئے۔جنگجووں کے حملے کے حوالے سے مقامی پادری مہر حدد کا کہنا تھا کہ راکٹ بچوں کے ایک گروپ میں گرا تھا جس سے 5 بچے جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ راکٹ گرنے کے دوسرے واقعے میں ایک خاتون بھی جاں بحق ہو گئی ہیں۔مہر حدد کا کہنا تھا کہ ‘چند دنوں سے علاقے میں سکون تھا اسی لیے بچے کھیلنے کے لیے باہر گئے تھے۔