• news

چین تجارتی معاہدہ کرے ورنہ آئندہ برس صورتحال خراب ہوسکتی ہے: ٹرمپ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ تجارتی ڈیل کو ابھی طے کر لے بصورت دیگر 2020 میں یہ صورتحال خراب تر ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر 2020 میں صدارتی الیکشن جیتنے کی صورت میں اپنی دوسری مدت صدارت کا حوالہ دے رہے تھے۔ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازعات پر مذاکراتی سلسلہ گزشتہ برس سے جاری ہے اور ابھی تک کئی معاملات حل طلب ہیں۔ مذاکرات کا تازہ ترین دور جمعہ دس مئی کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مکمل ہوا تھا۔ اب اگلے دورے کے لیے امریکی وفد چینی دارالحکومت بیجنگ جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن