• news

افغانستان: فائرنگ‘ خفیہ ایجنسی کا صوبائی چیف‘ نائب ڈائریکٹر ہلاک

کابل (آئی این پی، نوائے وقت رپورٹ، شِنہوا )افغان صوبے ننگرہار میں این ڈی ایس کے چیف حاجی ہارون کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ادھرافغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صوبائی کے نائب انٹیلی جنس ڈائریکٹر کو قتل کردیا۔ صوبائی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عبدالغفور محمود کو ملک کے دارالحکومت کابل جاتے ہوئے راستے میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ ایک اور انٹیلی جنس افسر کو حملے میں زخمی کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حملہ صوبہ بغلان کے صوبائی دارالخلافہ پل خمری میں ہوا، ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔علاوہ ازیںافغان کے جنوبی صوبے قندھار میں پولیس اور انتہاپسندوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم 13طالبان انتہاپسند ہلاک ہوگئے،وزارت داخلہ کے مطابق افغانستان کی پولیس نے نادر خان گائوں ضلع معروف میں انتہاپسندوں کے خلا ف کارروائی شروع کی،تو طالبان نے جواب میں فائرنگ شروع کردی۔امریکی اور افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ بغلان میں کارروائی کے دوران طالبان کے انٹیلی جنس سربراہ حاجی محمد رامن کو گرفتار کرلیا۔ افغان میڈیا کے مطابق کارروائی میں طالبان انٹیلی جنس سربراہ کے10گارڈز بھی ہلاک ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن