وزیراعظم پارلیمنٹ میں آئیں اور آئی ایم ایف پروگرام پر اعتماد میں لیں: شاہد خاقان
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالہ سے متضاد بیانات دیکر اور مارکیٹ کا اعتماد تباہ کر کے اور وقت پر فیصلہ نہ کر کے عمران خان اور اسد عمر نے پاکستان کی معیشت کو ڈبو دیا، وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آئیں اور آئی ایم ایف پروگرام پر عوام کو اعتماد میں لیں۔ عمران خان آج تک نہیں کہہ سکے کہ میں آئی ایم ایف کے پاس جا رہا ہوں یا مجھے قرضے کی ضرورت ہے، ہمیں معیشت کو سنبھالا دینے کی ضرورت ہے۔