ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان بہت مشکل ہو گا: مورگن
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلش کپتان اور سٹار بلے باز ایوان مورگن نے پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹیم کی کارکردگی دیکھنے کے بعد اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے حتمی سکواڈ کا چنائو بہت مشکل ہو گا۔ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ سے حیران کر دیا، جیت کے باوجود ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے 17رکنی سکواڈ کا انتخاب کر رکھا ہے۔ اور وہ بائولرز کو روٹیٹ کرتے ہیں تاکہ میگا ٹورنامنٹ کیلئے متوازن ٹیم کا چنائو ممکن بنایا جا سکے۔ ڈیوڈ ویلے سمیت دیگر بائولرز نے اچھی بائولنگ کی، کرس ووکس اور لیام پلنکٹ نے بھی اپنا کیس مضبوط بنا لیا ہے لیکن بدقسمتی سے ورلڈ کپ کیلئے دو کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنا ہو گا اور میرے نزدیک یہ مشکل فیصلہ ہو گا۔ کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ کیلئے مضبوط اور متوازن سکواڈ تشکیل دیا جائے تاکہ ٹیم عالمی ٹائٹل جیت سکے۔ 373 رنز کا ہدف حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ بائولرز نے جس طرح سے پاکستانی بلے بازوں کو روکا وہ قابل ستائش ہے، جیت کے باوجود ابھی بعض جگہوں پر مزید محنت کی ضرورت ہے، میچ میں کامیابی پر خوشی ہوئی، ورلڈ کپ سے قبل جوز بٹلر کی فارم پوری ٹیم کیلئے اہم ہے، امید ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز اور ورلڈ کپ میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کریں گے۔