• news

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھیں گے: یورپی یونین

بر سلز(نوائے وقت رپورٹ)یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے حق میں ہیں۔ موگیرینی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین اپنی تمام تر کوششوں اور سیاسی عزائم کے ساتھ اس معاہدے کی حمایت جاری رکھے گی۔ ان کے بقول یورپی یونین یہ بھی چاہتی ہے کہ اس معاملے پر حریف ممالک کے مابین کسی قسم کی مزید اشتعال انگیزی پیدا نہ ہو۔ موگیرینی نے اپنا یہ بیان جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزراء خارجہ سے اپنی ملاقات سے قبل دیا۔ ان کے بقول یورپی یونین یہ بھی چاہتی ہے کہ اس معاملے پر حریف ممالک کے مابین کسی قسم کی مزید اشتعال انگیزی پیدا نہ ہو۔یورپی یونین اپنی تمام تر کوششوں اور سیاسی عزائم کے ساتھ اس معاہدے کی حمایت جاری رکھے گی۔ ان کے بقول یورپی یونین یہ بھی چاہتی ہے کہ اس معاملے پر حریف ممالک کے مابین کسی قسم کی مزید اشتعال انگیزی پیدا نہ ہو۔ موگیرینی نے اپنا یہ بیان جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزراء خارجہ سے اپنی ملاقات سے قبل دیا۔برطانوی وزیر خارجہ جریمی ہنٹ نے امریکہ، ایران حالیہ کشیدگی پر کہا ہے کہ حادثاتی تصادم کے خطرے پر انتہائی تشویش ہے۔ دونوں اطراف سے کوئی فریق نہیں چاہتا کو تصادم ہو۔ ہمیں چاہئے کہ ایران کو جوہری طاقت کے دوبارہ حصول کے راستے پر نہ ڈالا جائے۔ ایران جوہری طاقت بنے گا تو اس کے پڑوسی ممالک بھی جوہری طاقت بنیں گے۔ مشرق وسطی پہلے ہی دنیا کا غیر مستحکم ترین خطہ ہے۔ خطے میں جوہری دوڑ غط سمت میں بڑا قدم ہوگا۔ امریکہ اور ایران کے درمیان غیر ارادی طور پر اشتعال تصادم کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو برسلز پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مائیک پومپیو یورپی یونین کے وزراء خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ایران پر پابندیوں سے متعلق بات چیت ہوگی۔ یورپی یونین کے وزراء خارجہ کا اجلاس جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن