گوادر حملے میں شہید 2 سکیورٹی گارڈ نیوی کمانڈو آبائی علاقوں میں سپرد خاک
تلہار/ کراچی (نامہ نگار+ نیوز رپورٹر)پی سی ہوٹل گوادر میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے سکیورٹی گارڈز بلاول اور ظہور احمد لاشاری آبٹائی علاقے میں کوسپردخاک کردیاگیا،شہداء کی جنازہ نماز میں ایس ایس پی بدین اور بدین پولیس کے افسران کے علاوہ مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔قائم مقام ایس ایس بدین کیپٹن ر امیر سعود مگنی نے کہا کہ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیشکرکے اپنے ملک و ملت کی حفاظت کی صوری قوم گوادر کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ِدہشت گردی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک بحریہ کے ایس ایس جی کمانڈو محمد عباس خان کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین اْن کے آبائی گاؤں ہری پور میں کی گئی۔ پورے عسکری اعزازکے ساتھ سپر د خاک کیا گیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے شہید عباس خان کو اعزازی سلامی پیش کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قومی دفاع کو مستحکم کرنے اور ملک میں دہشت گردی کو روکنے میں شہداء کی قربانیاں لائقِ تحسین ہیں۔