اسد عمر قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ خزانہ کے متفقہ چیئرمین منتخب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ خزانہ کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا،ان کا انتخان متفقہ طور پر ہوا ،کمیٹی کے اجلاس میں ان کا نام نوید قمر نے تجویز کیا،اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کمیٹی کے امور کو اتفاق رائے سے چلائیں گے ،انہوں نے اظہار اعتماد پر ارکان کا شکریہ ادا کیا ۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے نو منتخب چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق قوم کو آگاہ کروں گا۔آئی ایم ایف معاہدے میں کیا حاصل ہوا اسے عوام کو بتاؤں گا۔ تاہم آئی ایم ایف معاہدے پر پہلے حکومت کو کچھ کہنا چاہئے۔