بھارت میں دل کے ٹرانسپلانٹ کے بعد انتقال کرنیوالے پاکستانی نوجوان کی میت پہنچ گئی، لاہور میں سپرد خاک
پسرور (نامہ نگار) بھارت کے شہر چنائے میں دل کا ٹرانسپلانٹ کروانے کے 5دن روز بعد جاں بحق ہونے والے وڈالہ سندھواں سے تعلق رکھنے والے نوجوان 32سالہ حسن نعمان کو گزشتہ روز لاہور میں سپردخاک کردیا گیا۔ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے ماہر حسن نعمان گزشتہ ایک سال سے چنائے بھارت میں دل کا ٹرانسپلانٹ کروانے کے لئے موجود تھے۔ گزشتہ ہفتے ایک شخص کی ایکسیڈنٹ میں ہلاکت کے بعد اس کے ورثا کی اجازت سے متوفی کا دل نکال کر 14گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد حسن نعمان کو لگا دیا گیا جو نئے دل کے ساتھ 5روز زندہ رہے تاہم 4روز قبل ان کی طبیعت ناساز ہوگئی اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کی نعش گزشتہ روز چنائے سے پاکستان لائی گئی۔