• news

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس، شہبازشریف کا نمائندہ پیش، نیب نے جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا: ذرائع

لاہور(سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں شہباز شریف کا نمائندہ فیصل افضل نیب لاہور میں پیش ہو گیا۔ذرائع کے مطابق تحریری جوابات کو نیب نے غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی لیگل ٹیم کی جانب سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیس کے نیب سوالات کے تحریری جوابات بھی نمائندہ کے ہاتھ بھجوائے گئے، نیب لاہور نے شہباز شریف کو 7 سوالات پر مشتمل طلبی کا سمن جاری کیا تھا۔ جس کے جواب میں شہباز شریف کی ٹیم کی جانب سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی سمری مبینہ طور پر محکمہ فنانس اور محکمہ قانون کی رائے لئے بغیر منظور کی حوالہ سے جواب جمع کرایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن