دواساز کمپنیوں نے 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی سے انکار کر دیا: سیکرٹری صحت
اسلام آباد (وائس آف ایشیا+ آئی این پی) ایک طرف عوام ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں تو دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں نے 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف سیکرٹری قومی صحت کی جانب سے گزشتہ روز سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں کیا گیا۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ دواساز کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کے بجائے سندھ ہائیکورٹ سے سٹے لے لیا ہے۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ حکومت قیمتیں کم نہ کرنے والی دواساز کمپنیوں کے خلاف ڈرگ کورٹ میں جائے گی اور دواساز کمپنیوں سے چار ماہ میں کمایا گیا منافع بھی واپس لے گی۔ سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں کا تعین ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کرتی ہے۔ادویات کی قیمتوں کے تعین میں ڈریپ کے سربراہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس پارلیمنٹ ہاو?س اسلام ا?باد میں ہوا۔وفاقی سیکرٹری قومی صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے ادویات کی قیمتوں میں 2 سو فیصد سے زائد اضافے کی وجوہات پر بریفنگ طلب کر لی جبکہ وزیراعظم کے ترجمان برائے انداد پولیو پروگرام کو سوشل میڈیا پر کئے گئے ٹوئیٹس پر وضاحت کیلئے آئندہ اجلاس میں بلا لیا چیئرمین کمیٹی میاں عتیق شیخ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں سینٹ کا ذکر کیا اگر وہ اس طرح کریں گے تو بات دور تک چلی جائے گی وہ وزیراعظم نہیں ہیں ان کو وزیراعظم کی طرح برتاؤ نہیں کرنا چاہئے ہم نے ٹوئیٹ کی جنگ نہیں لڑنی جس کی جو غلطیاں ہیں ان کو وہ قبول کرے گا جو بھی موقف ہے یہاں آکر بیان کریں پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس چیئرمین سینٹر میاں عتیق شیخ کی صدارت میں ہوا اجلاس کے دوران سینٹر اسد اشرف نے کہا کہ ایک دم سے اتنے ایڈز کے کیسز کیسے سامنے آگئے۔