• news

امریکی فوج کے فوری انخلا کی صورت میں طالبان دوبارہ افغانستان پر قبضہ کر سکتے ہیں: رابرٹ گیٹس

واشنگٹن،کابل (نیوز ایجنسیاں) امریکا کے سابق سیکرٹری دفاع رابرٹ گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کی صورت میں طالبان دوبارہ ملک پر قابض ہوسکتے ہیں۔دوامریکی صدور، جارج بش اور باراک اوبامہ، کی حکومت میں سیکریٹری دفاع کے منصب پر فائز رہنے والے رابرٹ گیٹس کا موقف ہے کہ طالبان افغان حکومت کے ساتھ اس لیے مذاکرات سے انکار کررہے ہیں کیونکہ وہ دوبارہ افغانستان کا قبضہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے انٹرویو میں انہوں نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ اگر امریکی افواج فوری طور پر افغانستان سے نکل جاتی ہیں تو افغان جنگ کا اختتام بھی ویتنام جنگ کی طرح ہوگا۔واضح رہے کہ امریکی معاونت سے تیار کردہ افغانستان کے موجودہ آئین کے تحت خواتین کو کچھ حقوق مثلاً نوکری کرنا اسکول جانا حاصل ہیں اور افغانستان میں متحرک خواتین کارکنان کو خوف ہے کہ اگر طالبان دوبارہ اقتدار میں آئے تو ان سے یہ حقوق چھین لیں گے،ادھرافغانستان کے مغربی صوبے فارہ میں سیکیورٹی فورسز ا ور طالبان میں جھڑپوں ۱کے دوران کم ازکم6طالبان اور3سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 9انتہاپسند زخمی بھی ہوئے،یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب فارا شہر کے شمال میں طالبان انتہاپسندوں نے دو چیک پوسٹوں پر حملہ کیا سیکیورٹی فورسز نے طالبان کا حملہ پسپہ کردیا تاہم اس لڑائی کے دوران دونوں طرف سے نو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔،ترجمان صوبائی پولیس محب اللہ محب نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہاں سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں لڑائی ہوتی رہتی ہے،سیکیورتی فورسز علاقے کوطالبان سے پاک کرنے کے لئے کارروائی کر رہی ہیں۔،ترجمان صوبائی پولیس محب اللہ محب نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہاں سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں لڑائی ہوتی رہتی ہییہاں سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں لڑائی ہوتی رہتی ہے،سیکیورتی فورسز علاقے کوطالبان سے پاک کرنے کے لئے کارروائی کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن