• news

اومان نے بغداد میں دوبارہ سفارتخانہ کھول لیا، 30 برس بعد تعلقات بحال

مسقط (این این آئی)خلیجی ریاست اومان نے تین عشروں کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے ساتھ عراق سے سفارتی تعلقات بحال کردیئے ہیں۔ تین عشرے قبل اومان نے عراق کیساتھ سفارتی تعلقات اس وقت ختم کردیے تھے جب عراق نے کویت پر چڑھائی کردی تھی۔اومان حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسقط اور بغداد کے درمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم رہے ہیں۔ مسقط نے بغدادمیں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ عراق میں سفارتی مشن دوبارہ شروع کیاجاسکے۔بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ بغداد میں اومان کا سفارت خانہ کھلنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور دونوں قوموں کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن