انگلینڈ پر لاٹھی چارج‘مکی آرتھر آصف کی کارکردگی پر نہال
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ سے دوسرا ون ڈے میںآصف علی کے مختصر لاٹھی چارج نے کوچ مکی آرتھر کو خوش کردیا، وہ کہتے ہیں کہ آصف میں وہ خصوصیت موجود ہے جس کی ہماری بیٹنگ لائن میں کمی ہے، انھوں نے اپنے امکانات کو مضبوط کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے پاکستانی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر محمد عامر اور بیٹسمین آصف علی ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تاہم ان کے پاس انگلش ٹیم کے خلاف بہتر کارکردگی پیش کرکے اپنا کیس مضبوط کرنے کا موقع موجود ہے، عامر کو پہلے ون ڈے کی الیون میں شامل کیا گیا تاہم بارش کی وجہ سے انھیں بولنگ کا موقع ہی نہیں مل سکا جبکہ دوسرے میچ میں وائرل انفیکشن کی وجہ سے انھیں میدان میں نہیں اتارا گیا۔