• news

پڑھی لکھی نوجوان نسل کی شوبز میں آمد خوش آئند ہے: عدنان صدیقی

لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ پڑھی لکھی نوجوان نسل کی شوبز میںآمد خوش آئند ہے‘ پاکستانی ڈرامے عوام میں بے حد مقبول ہیں جلد ہی فلم انڈسٹری بھی دوبارہ مقبولیت حاصل کرلے گی۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے ہر روز اپنے پرستاروں کی جانب سے نیک تمنائوں کے پیغامات ملتے ہیں۔پاکستانی ڈرامے ہمیشہ ہی سے عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں لیکن درمیان میں کچھ عرصے کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز نے پاکستانی گھروں کے اندر تک رسائی پالی تھی لیکن اب موجودہ دور میں حالات بہت تبدیل ہو چکے ہیں ٹی وی چینلز سے پیش کیے جانے والے ڈراموں کی کہانیاں اور فنکاروں کی پرفارمنس بہت عمدہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن