• news

بیوی مجھے جوتوں سے پیٹتی ہے کویت میں مقیم مصری شہری کی شکایت

کویت سٹی(این این آئی)کویت میں مقیم ایک مصری شہری نے اپنی بیوی کی جانب سے مبینہ تشدد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرا دی ہے۔ جس میں موقف اپنایا ہے کہ اس کی بیوی اسے زدوکوب کرتی ہے، ماضی میں متعدد مرتبہ جسمانی تشدد کی وجہ سے اسے چوٹیں بھی آئیں جن کے نشان اب تک موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری شوہر نے اپنے دعوے میں کہا کہ گھریلو اختلافات کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی جس پر بیوی اشتعال میں آگئی اور مکوں، گھونسوں اور جوتوں سے اسے مارا، اس کے بعد ڈنڈوں سے بھی ان پر تشدد کیا اور اسے لہو لہان کر دیا۔پولیس نے شوہر کی شکایت درج کرنے سے قبل اسے ہسپتال منتقل کیا تاکہ اسے ایک طرف طبی امداد پہنچائی جا سکے اور دوسری جانب دعویٰ دائر کرنے کے لیے میڈیکل رپورٹ حاصل کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن