• news

جہلم: رشتہ تنازعہ پر فائرنگ کرکے سسر دو سالوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہلم + دینہ (نامہ نگار ) تھانہ منگلا کے علاقہ ڈوماں میں رشتے کے تنازعے پر تین افراد قتل ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کے نواحی علاقہ ڈوماں میں رشتے کے تنازعے پر عامر نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنے سسر رزاق اور دو بیٹوں مدثر رزاق اور مبشر رزاق کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ عناد عامر نامی شخص کا رزاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوا تھا ابھی رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ رزاق نے اپنی بیٹی کی خلع کا کیس عدالت میں کر رکھا تھا اور آج اسی کیس کی کورٹ میں تاریخ تھی عدالت سے واپس آتے ہوئے ملزم عامر نے گائوں کے قریب ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے ملزم کا سسر اور دو سالے موقع پر جاںبحق ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ قتل کی واردات کا سنتے ہی ڈی پی او جہلم سید حماد عابد فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے اور ورثاء کو یقین دلایا کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی ہو گی جہلم پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔

ای پیپر-دی نیشن