• news

افغان سیکورٹی فورسز کے جوابی حملے ،سرچ آپریشن میں 16 طالبان جنگجو ہلاک

کابل(این این آئی) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 16 طالبان جنگجو مارے گئے۔ سرچ آپریشن میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 2 زخمی بھی ہوئے جب کہ 2 بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔ادھر طالبان نے فراہ میں سرچ آپریشن کے دوران جنگجووں کی ہلاکت کے افغان حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا تاہم پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کے ناکام ہونے پر بھی کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔علاوہ ازیںافغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کی جیل میں پولیس سے لڑائی میں چار قیدی ہلاک اور13زخمی ہو گئے،قیدیوں سے لڑائی میں20سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن